مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

Jul 21, 2024 | 09:33:AM

(کومل اسلم، آئمہ خان)ڈی جی پی ڈی ایم اے نے  22سے25 جولائی تک پنجاب میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں کل سے ملک میں داخل ہوکر بارش برسائیں گی، آج کراچی سمیت سندھ، بلوچستان کی ساحلی پٹی اور پنجاب میں بارش کاامکان ہے جبکہ   پنجاب میں مون سون بارشوں کا چوتھا سپیل 22 جولائی سے شروع ہو گا۔

آج سے 27 جولائی کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش جبکہ 22سے 25 جولائی تک پنجاب میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ۔

ترجمان نے بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب کےبیشتراضلاع میں تیزہواؤں کےساتھ بارشوں کےامکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ  23سے 24 جولائی کے دوران آندھی ،گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق  موسمی صورتحال  سے متعلق  متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے 

ڈی جی پی ڈی ایم اے کاکہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں، بڑے شہروں کی انتظامیہ الرٹ رہے اور پیشگی انتظامات مکمل کریں۔پی ڈی ایم اے  نے  کمشنرز، ڈی سیز ،واسا، محکمہ آبپاشی ودیگر محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی سے اندرون ملک جانے والی متعدد پروازیں منسوخ

دوسری جانب  کراچی کے  شمال، مغرب اور مشرقی حصوں میں تھنڈر سیل بننے کی توقع ہے,اس حوالے سے موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ کراچی کے کئی علاقوں میں درمیانی سے تیز بارش ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب محکمۂ موسمیات نے کہا کہ کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ آج بھی کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری ہے ۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں شمال مغرب سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے، ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 13ویں نمبر پر آگیا جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

مزیدخبریں