چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی 97 ویں سالگرہ پر پاکستان کا پاک چین دوستی پر نیا گانا ریلیز

Jul 21, 2024 | 10:37:AM
چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی 97 ویں سالگرہ پر پاکستان کا پاک چین دوستی پر نیا گانا ریلیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 97 ویں سالگرہ کی تقریب  پر پاکستان نے پاک چین دوستی پر نیا گانا ریلیز کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاک چین دوستی  لازوال، ہمالیہ سے بلند،مضبوط اور شہد سے میٹھی ہے،چین اور پاکستان ایک دوسرے کا درد رکھنے والی قومیں ہیں،دونوں ممالک نے ہر دکھ سکھ میں ایک دوسرے کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے، پاک چین دوستی اور باہمی محبت کا یہ سفر ہمیشہ قائم و دائم رہے گا، چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی 97 ویں سالگرہ پر پاکستان کی جانب سے پاک چین دوستی پر نیا گانا "تیری میری دوستی صدا رہے"ریلیز   کیا گیا ہے، جسے سوشل میڈیا سمیت دونوں ممالک  کے صارفین  کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آئی ایس پی آر کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 97 ویں سالگرہ کی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد  کی گئی ، جہاں  پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈونگ اس موقع پرمہمان خصوصی تھے، جبکہ چینی دفاعی اتاشی میجرجنرل وانگ ژونگ ،چینی سفارتخانے کے حکام اور پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے افسران نے تقریب میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کا یمن کے شہر حدیدہ پر فضائی حملہ، سعودی عرب کا بیان سامنے آگیا

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے چینی مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے پی ایل اے کو مبارکباد دی اورچینی دفاع، سلامتی اورملکی ترقی میں پی ایل اے کے تعاون کو سراہا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات غیر معمولی اور مثالی ہیں اور دونوں ممالک نے ہمیشہ باہمی اعتماد اور ایک دوسرے کی غیر متزلزل حمایت کے ساتھ بدلتی ہوئی اسٹریٹجک صورتحال کا مقابلہ کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان تعلقات مضبوط نوعیت کے ہیں اوردونوں افواج دوطرفہ فوجی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں،، جو دونوں ممالک کے درمیان آہنی بھائی چارے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے چینی سفیر نے پی ایل اے کے قیام کی 97ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کی میزبانی کرنے پرآرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔

چینی سفیر نے کہا کہ پاکستانی فوج ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے آگے رہی ہے اور پاکستان اور خطے کے امن و استحکام کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

چینی سفیر نے کہا کہ ہم دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے اپنے بھائیوں کیساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں اور اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ کوئی بھی طاقت چین اورپاکستان کے درمیان آہنی دوستی اوردونوں افواج کے درمیان بھائی چارے کوختم نہیں کرسکتی۔