ٹرمپ پر حملے کی نقل کرنیوالے سیاہ فام بچوں کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)افریقی ملک یوگنڈا میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے چرچے۔یوگنڈا کے میلے کچیلے بچوں نے ٹرمپ پر حملے کی ویڈیو بناڈالی جو اس وقت انٹر نیٹ پر دھوم مچائے ہوئے ہے۔اس ویڈیو میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہوئی حالیہ فائرنگ کے واقعے کی نقل کی گئی ہے۔
بچوں کی ٹرمپ پر فائرنگ سے متعلق طنزیہ پرفارمنس میں ایک بچے کو ٹرمپ کا کردار ادا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو جوش سے اپنی مٹھی کو بند کر کے ’فائٹ‘ کا نعرہ لگا رہا ہے۔
ضرورپڑھیں:اسرائیل کا یمن کے شہر حدیدہ پر فضائی حملہ، سعودی عرب کا بیان سامنے آ گیا
ویڈیو جس میں پنسلوانیا میں ہونے والے اصل واقعے کی حقیقی آڈیو کا استعمال کیا گیا ہے، پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لاکھوں کمنٹس موصول ہوچکے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرمپ واقعے نے کس طرح عالمی سطح پر لوگوں کو متاثر کیا ہے۔
ویڈیو میں ٹرمپ کی سیکرٹ سروس کے روپ میں کھیلنے والے بچوں نے نقلی گولیوں کے جواب میں اپنی نقلی رائفلوں سے ٹرمپ کو تیزی سے گھیر لیا جبکہ ویڈیو میں فائرنگ کے بعد ٹرمپ کی نقل کرنے والے بچے کو ٹرمپ کی طرح ہی مٹھی ہوا میں اٹھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔