کوڑے سےبھی کھانا اُٹھاکرکھایا, معروف امریکی گلوکارہ کے بیٹے کا بڑا انکشاف

Jul 21, 2024 | 12:50:PM
کوڑے سےبھی کھانا اُٹھاکرکھایا, معروف امریکی گلوکارہ کے بیٹے کا بڑا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نامور امریکی گلوکارہ میڈونا کے بیٹے کی زندگی مشکل ہوگئی، یوڈ بندا کا کہنا ہے کہ اسے ماں کا گھر چھوڑنے کے بعد   کوڑے دانوں سے بھی کھانا اٹھا کر کھانا پڑا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق میڈونا کے لے پالک بیٹے ڈیوڈ بینڈا نے اپنی سپر سٹار والدہ کا گھر چھوڑ دیا تھا جس کے بعد وہ نیو یارک کے علاقے برونز میں ایک اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہے،ڈیوڈ اپنی زندگی کی نئی شروعات کرنا چاہتا ہے اور وہ آن لائن گٹار سکھا کر اپنا پیٹ پال رہا ہے۔

ایک حالیہ انسٹاگرام لائیو کے دوران، میوزک میگا اسٹار کے 18 سالہ بیٹے  ڈیوڈ بندا نے ناظرین کو اپنی  گریجویشن کے بعد کی صورتحال کے بارے میں بتایا، وہ اپنے ایک مداح کی طرف سے پوچھے گئے سوال کہ وہ اپنے طور پر "زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں"  کا جواب دے رہے تھے ۔

انہوں  نے اپنا ہی مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ " یہ تجربہ کرنا بہت اچھا ہے کہ رات کے 9 بج رہے ہیں، میں بھوکا ہوں اور مجھے احساس ہے کہ میرے پاس کھانے کے لیے پیسے نہیں ہیں، لیکن ہمارے پاس گھر میں کافی کھانا نہیں ہے "یہ مزہ ہے."

یہ بھی پڑھیں:خلیل الرحمان قمر پر7 نامعلوم افراد کا تشدد ، مقدمہ درج

 یادرہے   میڈونا نے 2024 کے آغازپر انسٹاگرام پر مداحوں کے لیے ایک اپڈیٹ پوسٹ کیا جس میں بندا اور اس کی بہن مرسی جیمز،  کی گریجویشن کا جشن منانے کے بارے میں بتایا تھا!

میڈونا نے لکھا، " ممتا کے کھیل میں کوئی آسان راستہ نہیں، کوئی ٹریننگ  یا یونیورسٹی نہیں،" میڈونا نے مزید لکھا کہ   ماں کی ممتا صرف آزمائش اور غلطی ہے ، سیکھیں اور کامیاب ہو جائیں یا پھر ناکام رہیں۔"

یادرے گلوکارہ میڈونا 6 بچوں کی ماں ہیں ،لورڈیس 27، روکو 23 ، اور اس کے جڑواں بچے سٹیلا اور ایسٹیری 11 سال کے ہیں،بشمول جیمز اور بندا، جو ملاوی میں پیدا ہوئے تھے اور  گلوکارہ نے 2008 میں گود لیا تھا۔

گزشتہ ستمبر میں، بندا کی 18ویں سالگرہ پر میڈونا نے ایک انسٹاگرام پوسٹ کی جس میں  انہوں نے بتایا کہ اس کے نام کا مطلب ہے "سچ بولنا" اور وہ "کسی فنکار کے لیے اس سے بہتر نام کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی تھیں۔" میڈونا نے لکھا کہ  "یہ یقین کرنا ناممکن ہے کہ تقریباً 18 سال گزر چکے ہیں جب ہم آپ سے ہوم آف ہوپ یتیم خانے میں مچنجی میں ملے تھے!"۔

 ڈیوڈ بندا  نے اکتوبر2023 سے شروع ہوکر مئی تک جاری رہنے والے اپنی ماں کے  میوزک ٹور  میں ایک اہم کردار ادا کیا  تھاجو مئی میں ختم ہوا اور پہلی بار اکتوبر 2023 میں شروع ہوا،ڈیوڈ بہت اچھے موسیقار اور گٹارسٹ ہیں۔