خلیل الرحمان قمر پر7 نامعلوم افراد کا تشدد ، مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
ّ(علی ساہی ) معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر پر 7 نا معلوم افراد کے تشدد کے بعد پیسے و سامان چھیننے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خلیل الرحمان کی مدعیت میں تھانہ سندر میں تشددکانشانہ بنانے اور پیسے و سامان چھیننے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق آمنہ نامی خاتون نے 15 جولائی کو رات 12بجےفون کر کے بلایا، خاتون نے کہا کہ وہ ان کی فین ہیں اور مل کر ڈرامہ بنانا چاہتی ہے،خاتون نے 4 بجکر 40 منٹ پر بلایا اور ڈلیوری بوائے کے بہانے ساتھیوں کو بلا لیا ۔
خاتون کے 7 ساتھیوں نے کمرے میں داخل ہوتے ہی تشددکا نشانہ بنانا شروع کردیا جس کے بعد انہوں نے 2لاکھ 73ہزار نقدی اور موبائل فون بھی چھین لیا،اغوا کار خلیل الرحمان قمر سے 1کروڑ تاوان کا مطالبہ کرتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ صبا فیصل بیٹی کے ہمراہ عُمرے کیلئے روانہ
متن میں مزید بتایا گیا کہ اغوا کار خلیل الرحمان قمر کو نا معلوم جگہ پرلے گئے اور تشدد کا نشانہ بناتے رہے، اغوا کاروں کے اسرار پر خلیل الرحمن قمر نے دوست حفیظ کو 10 لاکھ دینے کا کہا، دوست کی جانب سے پیسے نہ دینے پر اغوا کاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر ملزمان خلیل الرحمان کو نامعلوم جگہ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے کی تفتیش سی آئی اے کے حوالے کردی گئی ہے جبکہ تھانہ سندر میں اغوا اور ڈکیتی کی دفعات لگا کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔