بنوں واقعہ تحریک انصاف نے خود کیا ہے: عطاءتارڑ

Jul 21, 2024 | 17:32:PM
بنوں واقعہ تحریک انصاف نے خود کیا ہے: عطاءتارڑ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ بنوں واقعہ تحریک انصاف نے خود کیا ہے، کیا کوئی امن مارچ میں مسلح ہو کر جاتا ہے؟ پی ٹی آئی  نے ہمیشہ  انتشاراورتشدد کی سیاست کی ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑ نے اسلام آباد میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کچھ حقائق عوام کے سامنے رکھناچاہتاہوں، پی ٹی آئی  نے ہمیشہ  انتشاراورتشدد کی سیاست کی، ملک میں عدم استحکام اور انتشارپیداکرناہی پی ٹی آئی کامنشوراورمشن ہے، 2014ء میں دھرنے کے دوران پی ٹی وی پر حملے اورتوڑپھوڑ کے بعد مبارکبادیں دی گئیں، یہ لوگ ہمیشہ لاشوں کی تلاش میں رہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی جلسے میں لوگ بےہوش  ہوئے تو بانی پی ٹی آئی عمران خان خوش ہوئے، ان کی کوشش رہی کہ اپنے لوگوں کو مروا کر الزام حکومت پر لگایا جائے، یہ لوگ شہداء کی قربانیوں کا بھی پاس نہیں رکھتے، بنوں میں تاجروں کا امن مارچ تھا اس میں سیاسی جماعتوں کے لوگ شامل ہوئے، تاجروں کے احتجاج میں تحریک انصاف بھی شامل ہوئی، پی ٹی آئی نے لوگوں کو تشدد پر اکسایا۔

عطاء تارڑ نے سوال کیا کہ کیاامن مارچ میں لوگ مسلح ہوکرآتے ہیں؟ جہاں دہشتگردی ہوئی وہاں جاکرفائرنگ کی گئی، بنوں میں دنگا فساد کرانے کی کوشش کی گئی، بنوں واقعہ تحریک انصاف نے خود کیا ہے، بنوں واقعہ میں آپ کے لوگ ملوث ہیں، آپ خود ہی کیسے انکوائری  کرا سکتے ہیں؟ بانی پی ٹی آئی عمران خان کوجیل میں جدیدسہولیات میسرہیں، حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں اذیت پہنچانے کا کوئی حکم نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

جرمنی میں پاکستانی سفارتخانے پر ہونے والے حملے سے متعلق بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ فرینکفرٹ جرمنی میں پاکستانی قونصلیٹ پر حملے کے واقعہ پر دفترخارجہ نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے، دفترخارجہ نے جرمن حکام سے کہاہے کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جائے، حکومت ملک کی ترقی اور استحکام کے لئے کام کر رہی ہے۔