18 سالہ لڑکی کی جانب سے محبت کا وظیفہ مانگنے پر فضا علی آپے سے باہر ، ویڈیو وائرل

Jul 19, 2024 | 18:13:PM

(24نیوز) لائیو شو میں فضا علی سے محبت کا وظیفہ پوچھنے پر 18 سالہ انٹرمیڈیٹ کی  طالبہ کو میزبان فضا علی نے کھری کھری سنا دیں۔ 

24 نیوزکے  مارننگ شو  ’مارننگ ود فضا‘ میں  ایک انٹر کی  طالبہ نے  لائیو شو میں اپنا مسئلہ بتا کر وظیفہ مانگا  جس پر   اینکر  فضا علی  نے  غصے میں لڑکی کو جھاڑ پلا دی ،طالبہ نے  لائیو  پروگرام میں کال کی اور  کہا کہ  اسے  ایک لڑکا  بے حد  پسند  ہے مگر وہ لڑکا  اس سے محبت نہیں کرتا اور نہ ہی اس سے بات کرتا ہے،کوئی ایسا  وظیفہ  بتادیا جائے جس سے لڑکا  اس سے محبت کرنے لگ جائے، اینکر  فضا  علی نے  لڑکی  کی عمر اور کلاس پوچھی تو لڑکی  انٹر کی طالبہ  نکلی ،اینکر  فضا علی  لڑکی کا سوال  اور وظیفہ محبت مانگنے پر حیران ہوئیں اور  پھر  انہوں نے لائیو شو میں  طالبہ  کو  جھاڑ پلا دی۔

ان کا کہنا تھا کہ  کم  عمری میں  اس طرح کے وظائف  مانگنے کی بجائے  بچیوں  کو اپنی تعلیم اور اپنے والدین  کی عزت کا  خیال  کرنا چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ وہ  طالبہ کو پیار سے بھی سمجھا سکتی ہیں مگر  نوجوان  طالبات  ڈانٹ ڈپٹ سے ہی  سمجھتی ہیں، طالبہ کے  سوال  اور وظیفہ محبت مانگنے پر وہ  اسے ڈانٹنے پر مجبور ہیں ۔ 

یہ بھی پڑھیں: ہالی ووڈ اداکارہ 75 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

مزیدخبریں