ماضی میں 2نامور اداکاراوں کو ڈیٹ کیا: رنبیر کپور کا اعتراف

Jul 21, 2024 | 17:46:PM
ماضی میں 2نامور اداکاراوں کو ڈیٹ کیا: رنبیر کپور کا اعتراف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ماضی میں2 بہت ہی مقبول  اداکاراوں کو ڈیٹ کیا۔
حال ہی میں رنبیر کپور نے ایک پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی ماضی کی زندگی پر بات کی، ساتھ ہی انہوں نے اپنے کیریئر سے متعلق کئی انکشافات بھی کئے،دوران انٹرویو اداکار نے کہا 'میں نے ماضی میں دو بہت ہی کامیاب اداکاراوں کو ڈیٹ کیا تھا جن سے بریک اَپ کے بعد مجھے دھوکے باز ہونے کا ٹیگ ملا'۔انہوں نے مزید کہا کہ 'میں نے اپنی زندگی کا ایک بہت بڑا حصہ دھوکے باز ہونے کے لیبل کے ساتھ گزارا ہے اور میں آج بھی اسی لیبل کا سامنا کر رہا ہوں تاہم اداکار نے دیپیکا اور کترینہ کا نام لینے سے گریز کیا۔

یاد رہے کہ ماضی میں رنبیر کپور نے دیپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کو ڈیٹ کیا تھا، رنبیر اور دیپیکا کا تعلق 2008 میں ان کی فلم بچنا اے حسینو کے بعد شروع ہوا،2سال بعد ان کا رشتہ اس افواہ پر ختم ہوا کہ رنبیر نے دیپیکا کو کترینہ کیف سے رشتہ رکھ کر دھوکا دیا ہے،دیپیکا پڈوکون سے بریک اپ کے بعد رنبیر نے کترینہ کیف سے تعلقات رکھے لیکن 2016 میں ان دونوں نے بھی علیحدگی اختیار کرلی،بعدازاں اپریل 2022 میں رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ سے شادی کی، اس سٹار جوڑی کی ایک بیٹی راہا کپور بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لینز لگانے سے بھارتی اداکارہ کی آنکھیں زخمی، بینائی متاثر