گوہر اعجاز کا بعض پاور پلانٹس سے بجلی 750روپے فی یونٹ خریدنے کا انکشاف

Jul 21, 2024 | 18:10:PM
گوہر اعجاز کا بعض پاور پلانٹس سے بجلی 750روپے فی یونٹ خریدنے کا انکشاف
کیپشن: گوہر اعجاز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز آئی پی پیز کی پیداواری لاگت اور ادائیگیوں کی تفصیلات سامنے لے آئے ۔

سابق وزیر گوہر اعجاز کاکہناتھا کہ  حکومت ان آئی پی پیز معاہدوں کی وجہ سے بعض پاور پلانٹس سے بجلی 750 روپے فی یونٹ کے حساب سے خرید رہی ہے،کول پاور پلانٹس سے اوسطاً 200 روپے فی یونٹ کے حساب سے خرید رہی ہے،ونڈ اور سولر سے 50 روپے فی یونٹ سے اوپر قیمت ادا کر رہی ہے ۔

گوہر اعجاز کاکہناتھا کہ ان مہنگے ترین  آئی پی پیز کو کی گئی ادائیگی 1.95 ٹریلین روپے ہے،حکومت ایک پلانٹ کو 15 فیصد لوڈ فیکٹر پر 140 ارب روپے ادا کر رہی ہے، دوسرے پلانٹ کو 17 فیصد لوڈ فیکٹر پر 120 ارب روپے ادا کئے جا رہے ہیں،تیسرے پاور پلانٹ کو 22 فیصد لوڈ فیکٹر پر 100 ارب روپے کی ادائیگی کی جا رہی ہے، صرف تین پاور پلانٹس کو 370 ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئی ہیں،یہ پاور پلانٹس سارا سال 15 فیصد لوڈ فیکٹر پر چل رہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ آئی پی پیز معاہدوں کی وجہ سے پاور پلانٹس کو بھاری ادائیگیاں ہو رہی ہیں،حکومت صرف سستے ترین بجلی فراہم کرنے والوں سے بجلی خریدے،یہ پلانٹس  52 فیصد حکومت کی ملکیت ہے ،28 فیصد پاور پلانٹس پاکستان کے پرائیویٹ سیکٹر کی ملکیت ہے،پاور پلانٹس 80 فیصد پاکستانیوں کی ملکیت ہیں، ہمیں بجلی 60 روپے فی یونٹ بیچی جا رہی ہے ۔

گوہر اعجاز نے کہاکہ یہ صرف ان کرپٹ ٹھیکوں، بدانتظامی اور نااہلی کی وجہ سے ہے، سب کو اپنے ملک کو بچانے کیلئے 40 خاندانوں کے ساتھ ان معاہدوں کے خلاف اٹھنا چاہئے،اب میں قوم پر چھوڑتا ہوں کہ وہ آئی پی پیز پر کیا فیصلہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں واقعہ تحریک انصاف نے خود کیا ہے: عطاءتارڑ