حبا بخاری کا برائیڈل فوٹو شوٹ مداحوں کو بھا گیا

Jul 21, 2024 | 19:03:PM
حبا بخاری کا برائیڈل فوٹو شوٹ مداحوں کو بھا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل حبا بخاری کا برائیڈل فوٹو شوٹ مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

گزشتہ دنوں حبا بخاری نے معروف کلاتھنگ برانڈ کیلئے برائیڈل فوٹو شوٹ کرایا جس کی ویڈیو انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کی، ویڈیو میں حبا بخاری نے عروسی جوڑا زیب تن کررکھا ہے ، جوڑے پر ہوا بھاری کام لباس کو مزید جاذب نظر بنا رہا ہے۔

ویڈیو میں مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے بالوں کو مہارت سے باندھ رکھا ہے جبکہ گہرا میک اپ اور نازک ادائیں حبا کے حسن کو دو آتشہ کررہی ہیں، حبا کی عروسی جوڑے میں ویڈیو نے سوشل میڈیا پر آتے ہی فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: رنبیر کپور کا ماضی میں 2نامور اداکاراؤں کیساتھ ڈیٹ کرنے کا اعتراف

دوسری جانب پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں کی جانب سے محبت کی برسات کی جارہی ہے۔