(24نیوز) اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی نور زرمینہ کو مس یونیورس 2024منتخب کیا گیا ہے۔
مس یونیورس کیلئےگزشتہ شب مقابلہ منعقد ہوا جس میں نور زرمینہ نے 21 امیدواروں کو شکست دی،وہ نومبر میں میکسیکو میں ہونے والے 73ویں مس یونیورس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی،نور زرمینہ 9 ممالک میں رہ چکی ہیں،وہ صحیح معنوں میں عالمگیر کنٹیسٹنٹ ہیں، انہوں نے حیاتیات اور کاروبار میں ڈگریاں حاصل کی ہیں، انہوں نے لندن میں وینچر کیپٹل انویسٹر کی حیثیت سے بھی کام کیا ہے،مس یونیورس پاکستان کے مقابلے میں نمرہ جیکب فرسٹ رنر اپ رہیں،دیگر فائنلسٹس میں کیرن پنٹو، انزیلہ عباسی، حور مہاویرا اور زینب رضا شامل ہیں،اس مقابلے میں پاکستان کی طرف سے غیر معمولی ٹیلنٹ سامنے آیا،دبئی کے یُگین گروپ کے تحت کرایا جانے والا یہ مقابلہ حسن مکمل طور پر کامیاب رہا۔ اس کا واحد مقصد انٹرنیشنل اسٹیج کے لیے پاکستان کی بہترین نمائندہ کا انتخاب یقینی بنانا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ماضی میں 2نامور اداکاراوں کو ڈیٹ کیا: رنبیر کپور کا اعتراف