سپیکر قومی اسمبلی نے غیرضروری بیرون ملک دوروں پر پابندی لگادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے غیر ضروری بیرون ملک دوروں پرپابندی لگادی۔
ذرائع کے مطابق سپیکر ایاز صادق نے سرکاری اخراجات پرکھانوں پربھی پابندی لگادی، پابندی کا اطلاق پارلیمانی وفود اور اسمبلی افسران پر ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ کم سے کم دورانیے اور مختصر وفودکو اجازت ہوگی۔
سپیکر نے سرکاری اخراجات پر ریفریشمنٹ پر بھی پابندی عائدکردی۔ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے ڈنر اور لنچ کےاوقات میں کوئی اجلاس نہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پارٹی چھوڑنے کے بعد آصف کرمانی کا ایک اور دھواں داربیان