ملک بھر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں مو سم گرم اور مر طوب رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ادھرخیبرپختونخواکے علاقوں دیر،چترال، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر ، مالاکنڈ، باجوڑ، مردان، نوشہرہ، صوابی، ہری پور ، خیبر، پشاور،کرم اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال،منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد، لاہور، شیخوپورہ ، ساہیوال، بہاولنگر، قصور اوراوکاڑہ میں آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا ۔
ادھر بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا ۔ تاہم شام/رات میں لسبیلہ ، آواران ، خضدار، ژوب اوربارکھان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا۔ تاہم شام/رات میں عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپور خاص ،مٹھی، سانگھڑ ، کراچی، ٹھٹھہ، بدین اور سجاول میں چند مقامات پر پرتیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ا برآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد