ملک ترقی کی بجائے تنزلی کی جانب جا رہا ہے: حافظ نعیم الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان ترقی کی بجائے تنزلی کی جانب جا رہی ہے، پڑھے لکھے لوگوں کے ہاتھ میں نظام کے باوجود سود و قرضے چڑھ گئے ہیں۔
پشاورمیں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے تاجر کنونش سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ تاجر ٹیکس دینا چاہتے ہیں ،تعلیم، صحت و سیکورٹی حکومت کی ذمہ داری ہے ،پاکستان ترقی کی بجائے تنزلی کی جانب جا رہی ہے، پڑھے لکھے لوگوں کے ہاتھ میں نظام کے باوجود سود و قرضے چڑھ گئے ہیں،اصل ذمہ داران ناکامی کو تسلیم کرلیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بنوں واقعہ ہوا ،ہم عرصہ دراز سے ارباب اختیار کو سمجھانے کی کوشش کی نہیں مانا،2001 سے قبل پاکستان میں ناخوشگوار واقعات نہیں ہوتے تھے،امریکی وزرات خارجہ کی ایک فون کال پر ان کے تمام مطالبات مانے گئے،کہا گیا کہ اس کے بدلے ڈالر ملے گے ، ڈالر ملے ہونگے مگر عوام کو نہیں ملے۔
انہوں نے کہاکہ سید منور حسن نے اس لئے گو امریکہ گو کے نعرے لگائے تھے، خیبر پختونخوا کابارڈر پہلے محفوظ تھا، امن عوام کی ضرورت ہے اور یہ ریاست کی ذمہ داری ہے،افغانستان ہمارا بھائی ملک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن میں غیر سنجیدہ لوگ آچکے ہیں، آصف کرمانی