امریکی اداکار وٹنی ریڈبیک 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

Jul 21, 2024 | 20:52:PM
امریکی اداکار وٹنی ریڈبیک 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) معروف امریکی اداکار وٹنی ریڈبیک 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اداکار کا کیلیفورنیا کے شہر چیٹس ورتھ میں ہاسپیس کی دیکھ بھال کے دوران پروسٹیٹ کینسر کی پیچیدگیوں کے بعد انتقال گیا،ریڈبیک نے اپنے ٹی وی کیریئر کا آغاز مختلف ٹی وی شوز میں شرکت کرکے کیا اور ان کے مشہور کرداروں میں سے رائے تھا جو انہوں نے Friday the 13th Part VI: Jason Lives میں کیا تھا،انہوں نے ایک پینٹ بال سپاہی کا کردار ادا کیا جس نے جیسن ووریس پر گولیاں چلائیں اور آخر کار اسے اس کے ہاتھوں قتل کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں ان کا سب سے اہم کردار پی ایس اے میں کریش ٹیسٹ ڈمی، لیری کے طور پر سمجھا جاتا ہے، جو لوگوں کو سیٹ بیلٹ پہننے کے لئے کہتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حبا بخاری کا برائیڈل فوٹو شوٹ مداحوں کو بھا گیا