ابھیشیک بچن نے طلاق سے متعلق پوسٹ کیوں لائیک کی؟ وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف بھارتی اداکار ابھیشیک بچن کے طلاق سے متعلق پوسٹ لائیک کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک بچن نے حال ہی میں ایک انسٹاگرام پوسٹ لائیک کی تھی جو بعدازاں ان کی اور ان کی اہلیہ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی طلاق سے متعلق گردشی افواہوں کی وجہ بنی۔
تاہم اب سوشل میڈیا صارفین نے طلاق سے متعلق مضمون لائیک کرنے کی اصل وجہ معلوم کرلی ہے۔صارفین کے مطابق ابھیشیک بچن نے طلاق کے بارے میں پوسٹ اس لیے لائیک کی تھی کیونکہ ایشوریا رائے بچن کی قریبی و دیرینہ دوست زیرک مارکر نے اس مضمون کی تحریر میں تعاون کیا تھا۔دی انڈین ایکسپریس نے مذکورہ مضمون کے اختتام پر زیرک مارکر کو بطور معاونین درج کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: حبا بخاری ایک بھی پھر دلہن بن گئیں،فوٹو شوٹ مداحوں کو بھا گیا