مکیش امبانی نے بیٹے کی شادی سے 25 ہزار کروڑ کمائے مگر کیسے ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بھارت کے ارب پتی بزنس مین مکیش امبانی کی دولت میں بیٹے اننت امبانی کی شادی کے دوران 25 ہزار کروڑ بھارتی روپے کا اضافہ ہوا۔
مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی شادی کی تقریبات 7 ماہ جاری رہیں اور گزشتہ دنوں اننت امبانی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے،12 جولائی کو ہونے والی شادی کی تقریبات 14 جولائی تک جاری رہیں جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر، سامسنگ کے چیئرمین لی جائے ینگ، بالی وڈ اور ہالی وڈ کی معروف شخصیات نے شرکت کی،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اننت امبانی کی شادی میں 5 ہزار کروڑ بھارتی روپے خرچ ہوئے ہیں تاہم اس کے باوجود مکیش امبانی کی دولت میں کمی نہیں ہوئی بلکہ ریکارڈ اضافہ ہوگیا،بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نئی بہو رادھیکا مرچنٹ کے آتے ہی سسر مکیش امبانی کی دولت میں 3 ارب ڈالرز یعنی 25 ہزار کروڑ بھارتی روپے کا اضافہ ہوگیا۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق 5 جولائی کو امبانی کے اثاثوں کی مالیت 118 ارب ڈالرز تھی تاہم 12 جولائی کو اثاثے 121 ارب ڈالرز ہوگئے اور وہ ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں 11 ویں نمبر پر آگئے، 12 جولائی کو بیٹے کی شادی کے دن ریلائنس انڈسٹریز کے شیئرز کی قیمت میں ایک فیصد اضافہ ہوا جس کے باعث ان کے اثاثے بھی بڑھ گئے جبکہ گزشتہ ایک ماہ میں ان کے شیئرز کی قیمت میں 6 فیصد سے زائد اضافہ ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں نیپاہ وائرس پھیلنے لگا, 60 سے زائد افراد خطرناک وائرس کا شکار