چمن: باب دوستی پرپاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کیخلاف 10 ماہ سے جاری دھرنا ختم

Jul 21, 2024 | 21:52:PM

( نجیب اللہ اچکزئی) چمن میں باب دوستی پر پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کے خلاف 10 ماہ سے جاری دھرنا ختم ہو گیا، مظاہرین کے تمام تر مطالبات منظور کر لئے گئے۔

نگران وفاقی حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ چمن میں پاک افغان باڈر ون ڈاکومنٹ رجیم کے فیصلے کے مطابق ایکسپورٹ  پر آنے جانے والوں کو اجازت ہو گی، جس کے بعد پاک افغان باڈر پر آل پارٹیز تاجر لغڑی اتحاد کی جانب سے باڈر قومی شاہراہ پر مسلسل 10ماہ سے احتجاجی دھرنا بدستور جاری رہا۔

آج حکومت نے فیصلہ کیا کہ پاک افغان بارڈر پر آنے جانے والوں کو شناختی کارڈ اور افغان قومی تذکرہ پر آنے جانے کی اجازت ہو گی، فیصلہ ہوتے ہی مظاہرین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دھرنا ختم کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ سروسز متاثر، ملک بھر میں صارفین کو پریشانی کا سامنا

10 مہینوں سے جاری دھرنے میں سیاسی و سماجی شخصیت اور سابق صوبائی وزیر ملک عنایت اللہ خان کاسی نے باقاعدہ اعلان کیا کہ حکومت نے چمن کے عوام کا مطالبہ منظور کر لیا ہے ، بارڈر پر پرانا نظام بحال کردیا گیا ہے، چمن سے افغانستان آمدورفت کے لیے شناختی کارڈ اور تذکرہ آج سے بحال ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں