شکر گڑھ میں کھیتوں سے بھارتی ساختہ مارٹر شیل برآمد

Jul 21, 2024 | 22:14:PM
شکر گڑھ میں کھیتوں سے بھارتی ساختہ مارٹر شیل برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشتیاق ربانی) شکرگڑھ کے سرحدی گاؤں سکمال  کے کھیتوں  سے بھارتی ساختہ مارٹر شیل برآمد ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مارٹر شیل بھارتی ساختہ 51 ایم ایم  اور 500 گرام  وزنی ہے ،سول ڈیفنس  کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر مارٹر شیل قبضہ میں لے لیا ،بم ڈسپوزل آفیسر عاصم واہلہ نے ٹیم کے ہمراہ مارٹر شیل گولہ کو تحویل میں لے کر ناکارہ بنا نے کے لیے نامعلوم مقام منتقل کر دیا۔

واضح رہے کہ سرحدی علاقوں میں آئے روز بھارتی ساختہ اسلحہ ملنے کی وجہ سے  ملحقہ علاقوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں: بھارت میں نیپاہ وائرس پھیلنے لگا, 60 سے زائد افراد خطرناک وائرس کا شکار