(انور عباس)پاکستان نے فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے میں ملوث افراد کی گرفتاری اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جرمنی واقعے پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ روز انتہا پسندوں کے گروہ کی جانب سے فرینکفرٹ میں پاکستان قونصل خانے کے احاطے میں توڑ پھوڑ کیا گیا،واقعے میں عملے کی زندگیوں کو خطرہ میں ڈالنے پر پاکستان نے جرمن حکومت سے شدید احتجاج کیا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہاکہ جرمن حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ویانا کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ جرمنی میں پاکستان کے سفارتی مشنز اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنائے۔اسحاق ڈار کاکہنا ہے کہ جرمن حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری اور قانونی کارروائی کیلئے فوری اقدامات کریں اور سکیورٹی میں کوتاہی کے ذمہ داروں کا محاسبہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: مکیش امبانی نے بیٹے کی شادی سے 25 ہزار کروڑ کمائے مگر کیسے ؟