جے یو آئی کا پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئےلائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی) نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سے مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) سے مذاکرات کیلئے قائم جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) مذاکراتی کمیٹی نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ، ملاقات میں مذکراتی کمیٹی کے چیئرمین سنیٹر کامران مرتضیٰ اور دیگر شریک ہوئے،اس موقع پر مولانا لطف الرحمان ،مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری ،مولانا امجد خان اور مفتی فضل غفور بھی موجود تھے۔
ملاقات میں جےیوآئی اور پی ٹی آئی کے درمیان ہونے اب تک ہونے والے رابطوں پر غور وخوض کیا گیا ،ملاقات موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے مختلف تجاویز اور آراء پیش کی گئیں، کمیٹی نےپی ٹی آئی سے مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خالد گجر گرفتار