(24 نیوز)پتوکی میں پولیس خدمت مرکز میں خواجہ سرا کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
شدید گرمی کے بعد بارش برسنے سے موسم خوشگوار ہوا تو خواجہ سرا خوبصورت موسم کو انجوائے کرنے قصور کے پولیس خدمت مرکز پہنچ گیا، خدمت مرکز کے احاطے میں ٹک ٹاکر خواجہ سرا اپنے فن کے جلوے دکھا کر لوگوں کو محظوظ اور کیمرے میں محفوظ کرتا رہا۔
ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ڈی پی او قصور عیسیٰ سکھیرا نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی لیگل کو انکوائری کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: 26 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
خواجہ سرا کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے دعویٰ کیا کہ خواجہ سرا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ویڈیو وائرل کی۔