مرغی کا گوشت سستا ، سبزیوں اور پھلوں کے نئے ریٹ مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور میں مرغی کا گوشت سستا ہو گیا جبکہ انتظامیہ نے سبزیوں اور پھلوں کے نئے نرخ بھی مقرر کر دیے۔
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے، گوشت 15 روپے فی کلو سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد گوشت کی نئی قیمت 455 روپے مقرر ہو گئی،زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 302 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 314 روپے کلو مقرر کر دیا گیا۔
فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں 03 روپے کا اضافہ ہو گیا، فی درجن قیمت 247 روپے سے بڑھ کر 250 روپے ہو گئی۔
لاہور انتظامیہ نے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری کر دیے ہیں، پیاز درجہ اول کی قیمت 110 روپے کلو، آلو کی قیمت 80 روپے کلو، ٹماٹر 80 روپے کلو، سبز مرچ کی قیمت110 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔
ادرک 640 روپے کلو، لہسن دیسی 280 روپے کلو، کھیرا فارمی 55 روپے کلو، میتھی 110، بینگن 50 روپے کلو، پھول گوبھی 120 روپے کلو اور شلجم 70 روپے کلو میں دستیاب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 26 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
اس کے علاوہ شملہ مرچ کی قیمت 170 روپے کلو، دیسی لیموں کی قیمت 360 روپے کلو، مٹر کی قیمت220 روپے کلو، گھیا کدو کی قیمت 50 روپے کلو، گاجر چائینہ کی قیمت 60 روپے کلو اور کریلے کی قیمت 60 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔
سیب کالا کولو 340 روپے کلو، آڑو 170 روپے کلو، آلو بخارا 220 روپے کلو،فالسہ 230 روپے کلو، تربوز 40 روپے کلو، کھجور ایرانی 470 روپے کلو، آم سندھڑی 160روپے، آم دوسہری 160 روپے کلو اور کیلا درجہ اول فی درجن 140 روپے میں دستیاب ہے۔