سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں پر اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

Jun 21, 2024 | 15:06:PM
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں پر اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن) سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں پر اپیلوں کی سماعت کیلئے 13 رکنی فل کورٹ تشکیل دے دیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں فل کورٹ 24 اور 25 جون کو سماعت کرے گا۔

 سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں  13 رکنی فل کورٹ 24 اور 25 جون کو کیس پر سماعت کرے گا، جسٹس مسرت ہلالی طبعیت ناسازی کی وجہ سے فل کورٹ کا حصہ نہیں ہوں گی، جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر ، جسٹس یحییٰ آفریدی، و دیگر ججز فل کورٹ کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری سکولوں میں زیرِ تعلیم بچوں کیلئے بڑی خوشخبری

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشتیں دینے سے انکار کردیا تھا جس پر سنی اتحاد کونسل نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔