وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے

Jun 21, 2024 | 16:00:PM
وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ہو گئے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی بیوروکریسی میں اعلٰی سطح پر تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے، نوٹیفکیشن کے مطابق ایئر وائس مارشل ناصر جمال خٹک ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ دفاع مقرر ہو گئے، ناصر جمال خٹک کا تقرر سیکنڈمنٹ کی بنیاد پر 2 سال کیلئے ہے، ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ دفاع ایئر وائس مارشل شاہد منصور جہانگیری سبکدوش ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں پر اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (لیگل) ایوانِ صدر ڈاکٹر ذوالفقار حسین کا تبادلہ ہو گیا، ان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی، عزت جہاں ایڈیشنل سیکریٹری ایوانِ صدر مقرر ہو گئے۔

واضح رہے کہ گریڈ 21 کی ریٹائرڈ افسر عزت جہاں کا بطور ایڈیشنل سیکرٹری ایوانِ صدر تقرر کنٹریکٹ پر 2 سال کے لئے ہے۔