ذات یا حکومت کیلئے نہیں،پاکستان کیلئے مذاکرات کرنا چاہتا ہوں:عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ارشاد قریشی)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ پاکستان کیلئے مذاکرات کرنا چاہتا ہوں ،اپنی ذات یا حکومت کیلئے مذاکرات کرنا نہیں چاہتا،پہلے بھی کہا تھا اگر میرے پیچھے ہٹنے سے ملک کو فائدہ ہوتا ہے مجھے مطمئن کریں میں پیچھے ہٹ جاتا ہوں۔
190 ملین پاونڈ ریفرنس سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمود خان اچکزئی اگر کوئی آفر لے کر آئیں گے تو پھر مذاکرات کرنے کا سوچیں گے،مذاکرات ایسے تو نہیں ہوتے،ہم نے محمد خان اچکزئی کو سیاسی اتحاد کے ساتھ بات کرنے کی اجازت دی ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ن لیگ سے ہم کیا مذاکرات کریں،کیا موسم کی بات کریں؟ اگر مذاکرات کئے تو ان کی حکومت چلی جائے گی،اس وقت ملک کراسس میں ہے، حکومت نے اپنے خرچے کم نہیں کئے جو تکلیف کی بات ہے،موجودہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول نہیں بناسکی،ملک کو سرجری اور مینڈیٹ والی حکومت کی ضرورت ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پاکستان زندگی موت کی جنگ لڑ رہا ہے،موجودہ بجٹ نے ثابت کیا کہ مینڈیٹ بغیر حکومت ریفارمز نہیں کرسکتی،پروفیشنلز اور قوم پر ٹیکسوں کی بارش کردی گی ہے،یکم جولائی کو آنے والے بجلی بلوں کے بعد قوم کے ہوش اڑ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کی قوت خرید ختم ہوچکی ہے، عوام نے اب سڑکوں پر آنا ہے،ہنڈی سے پیسہ ملک سے باہر بھیجنے کو روکنے کا طریقہ ہی موجود نہیں،کے پی میں لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر گنڈا پور سے کئے گئے وعدے کو توڑا گیا،بجلی چوری پرانا مسئلہ ہے، حیدر آباد، سندھ، کوئٹہ میں بھی بجلی چوری ہوتی ہے،کے پی کے عوام علی امین گنڈا پور کو برا بھلا کہہ رہی ہے وہ کہاں جائے،علی امین گنڈا پور سے ملاقات سے کبھی انکار نہیں کیا،سپرنٹنڈنٹ جیل میرے ملاقاتیوں کی فہرست سے نام نکال دیتا ہے،شیرافضل مروت لندن کی ٹھنڈی ہوائیں لے رہا ہے،ایک طرف کہتے ہیں خزانہ خالی ہےدوسری طرف مریم نواز اپنی تشہیر پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گھریلو بجلی صارفین پر ماہانہ فکس چارجز عائد،کتنے پیسے کاٹے جائیں گے؟اہم خبر جانیے
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ اڈیالہ جیل میں بیٹھے میجر اور کرنل کے خلاف بدھ سے کیس دائر کریں گے، ہدایات جاری کردی ہیں،ملک میں کونسی سے ایسی پارٹی ہے جس میں گروپنگ موجود نہیں ،احسن اقبال نے مجھے 5 سال جیل میں رکھنے کا کہہ کر عدلیہ کی توہین کی ہے،سنئیر وفاقی وزیر کے اس بیان کے بعد یہ ظاہر ہے ملک میں قانون کی حکمرانی موجود نہیں،احسن اقبال ایسے بیانات کس منہ سے دے رہے ہیں،میرے چھوٹے سے کمرے میں پنکھا بند ہو تو وہ اوون بن جاتا ہے،کے پی میں تو 22 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں دو اچھے افسران تھے جنہیں یہاں سے تبدیل کردیا گیا،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال کو اڈیالہ جیل سے تبدیل کیا گیا،جس شخص نے فراڈ الیکشن کرائے وہ ہمیں انصاف کیسے دے سکتا ہے،شہباز شریف کے 5، نواز شریف کے 4، مریم نواز کے 2 اور زرداری کے 10 مقدمات نئے قانون بنا کر ختم کرائے گے،این آر او 2 میں بہت بڑا فراڈ کیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ملک کا قرضہ ادا کرنے کیلئے مزید قرض لینا پڑیں گے،عدلیہ کا امتحان ہے وہ کمزور کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے یا طاقتور کا ساتھ دیتی ہے؟
یہ بھی پڑھیں: پٹرول اور ڈیزل سستا