(اشرف خان) بینک ڈپازٹس کی نئی بلند ترین سطح قائم ہو گئی، ایک سال میں بینکنگ ڈپازٹس میں تقریبا 21 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق بینکنگ ڈپازٹس مئی 2024 تک 29ہزار 348 ہزار ارب کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، مئی 2023 میں بینکنگ ڈپازٹس 24 ہزار 387 ارب روپے تھے، ایک سال میں بینک ڈپازٹس میں 4961 ارب روپے کا بڑا اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کی شرح میں کتنا اضافہ ہوا؟ ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری
سٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ بینکنگ ڈپازٹس کے اپریل 2024 کے 28 ہزار 415 ارب روپے کی بلند سطح بھی ٹوٹ گئی، ایک ماہ میں بینکنگ ڈپازٹس میں 933 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ بلند شرح سود ہونے کی وجہ سے بہتر منافع مل رہا ہے، بہتر منافع ملنے پر سرمایہ کاروں کی جانب سے بینکنگ ڈپازٹس مسلسل بڑھ رہے ہیں۔