انٹر بینک میں ڈالر سستا ،اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)عید کے بعد کاروبار کے دوسرے روز بھی روپے کی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے ۔
سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 9 پیسے سستا ہونے کے بعد 278.60 روپے سے کم ہوکر 278.51 روپے پر بند ہوا ہے ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر5 پیسے مہنگا ہوکر 280.37 روپے پر پہنچ گیا ، دیگر کرنسیوں کی بات کریں تو یورو 24 پیسے مہنگا ہوکر 297.79 روپے کا ہوگیا ،برطانوی پاؤنڈ 33 پیسے کمی سے 352 روپے ، یو اے ای درہم 22 پیسے اضافے سے 75.84 روپے ،سعودی ریال 10 پیسے اضافے سے 73.80 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں : سونا 1600 روپے مہنگا،فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی ؟ جانیے
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 80ہزار 59 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، سٹاک مارکیٹ 80 ہزار کی سطح کے بعد سے آتار چڑھاؤ کا شکار رہی ، 100انڈیکس 9 پوانٹس کے اضافے سے کاروبار کا اختتام ہوا ، ہنڈریڈ انڈیکس 78 ہزار 810 کی نئی بلند ترین سطح پر کاروبار کا اختتام ہوا۔