انٹر بینک میں ڈالر سستا ،اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا

Jun 21, 2024 | 18:53:PM

(اشرف خان)عید کے بعد کاروبار کے دوسرے روز بھی روپے کی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے ۔

سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 9 پیسے سستا ہونے کے بعد 278.60 روپے سے کم ہوکر 278.51 روپے پر بند ہوا ہے ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر5 پیسے مہنگا ہوکر 280.37 روپے پر پہنچ گیا ، دیگر کرنسیوں کی بات کریں تو یورو  24 پیسے مہنگا ہوکر 297.79 روپے کا ہوگیا ،برطانوی پاؤنڈ 33 پیسے کمی سے 352 روپے ، یو اے ای درہم 22 پیسے اضافے سے 75.84 روپے ،سعودی ریال 10 پیسے اضافے سے 73.80 روپے کا ہوگیا۔ 

یہ بھی پڑھیں : سونا 1600 روپے مہنگا،فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی ؟ جانیے

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا نیا ریکارڈ  قائم ہو گیا ، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 80ہزار 59  کی نئی بلند ترین سطح  پر پہنچ گیا، سٹاک مارکیٹ 80 ہزار کی سطح کے بعد سے آتار چڑھاؤ کا شکار رہی ، 100انڈیکس 9 پوانٹس کے اضافے سے کاروبار کا اختتام ہوا ، ہنڈریڈ انڈیکس 78 ہزار 810 کی نئی بلند ترین سطح پر کاروبار کا اختتام ہوا۔ 


مزیدخبریں