11 مہینوں میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 87 فیصد کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) معاشی استحکام کیلئے حکومتی اقدامات رنگ لانے لگے گزشتہ 11 مہینوں میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 87 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال11 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 3.30 ارب ڈالر سے کم ہوکر 46 کروڑ ڈالر رہ گیا ، گزشتہ 11 مہینوں میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 87 فیصد کم ہوا ، مئی 2024 کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ 27 کروڑ ڈالررہا،مئی کی درآمدات 5 ارب ڈالر اور برآمدات 3 ارب ڈالر رہیں،مئی کا تجارتی خسارہ 2 ارب 3 کروڑ ڈالر رہا،مئی میں ترسیلات زر 3.24 کروڑ ڈالر رہیں،مالی سال 11 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 46 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 11 ماہ میں درآمدات 48.40 ارب ڈالر، برآمدات 28.67 ارب ڈالررہیں،رواں مالی سال 11 ماہ میں تجارتی خسارہ 19.72 ارب ڈالر رہا ،11 ماہ میں ترسیلات زر 27 ارب 9 کروڑ ڈالررہیں۔
یہ بھی پڑھیں : عیدکے بعد کاروبار کا دوسرا روز،ڈالر ، پاؤنڈ اور ریال سب مہنگے