زرتاج گل کو سنی اتحاد کونسل کا پارلیمانی لیڈر مقرر کرنیکی درخواست  جمع

Jun 21, 2024 | 19:14:PM
زرتاج گل کو سنی اتحاد کونسل کا پارلیمانی لیڈر مقرر کرنیکی درخواست  جمع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی، اویس کیانی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو  زرتاج گل کی سنی اتحاد کونسل کا پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کی درخواست  جمع کرا دی گئی۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے  سنی اتحاد کونسل کے وفد نے ملاقات کی، سنی اتحاد کونسل کے وفد میں صاحبزادہ حامد رضا اور  زرتاج گل شامل تھے، سپیکر سے ملاقات میں سنی اتحاد کونسل کے وفد نے زرتاج گل کو سنی اتحاد کونسل کا پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کی درخواست جمع کرا دی، سپیکر کی جانب سے درخواست پر جلد فیصلے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: تجارتی میدان سے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

دوسری جانب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے، ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، عوامی مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔