(علی ساہی)محکمہ ایکسائز نے عید کے بعد ٹوکن ٹیکس نادہندگان اور نان رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف ناکہ بندی شروع کردی، صوبائی دارالحکومت لاہور سے ایک دن میں 30 لاکھ روپے اکٹھے کر لیے ۔
ڈائریکٹرز موٹرز چودھری آصف کا کہنا ہے کہ صبح 8 بجے سے شہر لاہور کی 8 اہم شاہراہوں پر لگائے ناکے 6بجے ختم کیے گئے ، دن بھر میں ناکوں پر 17 نان رجسٹرڈ گاڑیوں کو بند کیا گیا،350 ٹوکن ٹیکس نادہندگان سے موقع پر30لاکھ سے زائد کے ٹوکن ٹیکس وصول کئے گئے، بڑے ڈیفالٹرز کے خلاف سخت اقدامات کرکے رواں مالی سال میں وصولیاں کی جائیں گی، 5ہزار سے زائدسرکاری ڈیفالٹرگاریوں اور 70 ہزاربینکوں کو ڈیفالٹرگاڑیوں کے واجبات کی ادائیگی کےلئے مراسلہ لکھ دیا گیاہے،اگلے ہفتے سے لاری اڈوں اور داخلی وخارجی راستوں پر سنگل مار آپریشن شروع کیا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں :تجارتی میدان سے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری