(24نیوز)الیکشن ٹریبونل نے عون چودھری کی کامیابی کیخلاف پٹیشن پر فارم 45سمیت تمام ریکارڈ طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل میں استحکام پاکستان پارٹی کے عون چودھری کی کامیابی کیخلاف پٹیشن پر سماعت ہوئی،جسٹس انوارحسین نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کی،الیکشن ٹریبونل نے فارم 45سمیت تمام ریکارڈ طلب کرلیا۔
یاد رہے کہ سلمان اکرم راجہ نے عون چودھری کی کامیابی کو چیلنج کررکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عیدکے بعد کاروبار کا دوسرا روز، ڈالر ، پاؤنڈ اور ریال سب مہنگے