لاہور: مومن پورہ کے قبرستان سے بچے کی لاش چوری ،تحقیقات جاری

Jun 21, 2024 | 19:44:PM
لاہور: مومن پورہ کے قبرستان سے بچے کی لاش چوری ،تحقیقات جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرارخان) باغبانپورہ کے علاقہ مؤمن پورہ قبرستان سے  قبل ازوقت پیدا شدہ بچے کی لاش چوری ہو گئی , پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں ۔ 

پولیس کے مطابق  عید کے پہلے روز (17 جون) کو  بچے کی قبل از وقت مردہ حالت میں پیدائش ہوئی تو اہلخانہ نے بچے کی تدفین داروغہ والا کے مؤمن پورہ قبرستان میں کر دی،اہلخانہ آج قبرستان گئے تو قبر کھلی پائی، کفن قبر کے باہر پڑی دیکھی جس میں بچے کی لاش بھی موجود نہ تھی۔

بچے کے والد ناصر محمود نے قانونی کارروائی کیلئے تھانہ باغبانپورہ میں درخواست دے دی جس پر پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے متاثرہ خاندان کے بیانات کی روشنی میں مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ 

یہ بھی پڑھیں: پتوکی؛ گیس ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، متعددافراد جھلس گئے