میچ فکسنگ کا الزام, بابر اعظم کا صحافی مبشر لقمان کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

Jun 21, 2024 | 20:28:PM
میچ فکسنگ کا الزام, بابر اعظم کا صحافی مبشر لقمان کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر سینئر صحافی مبشر لقمان کی جانب سے  میچ فکسنگ کا الزام عائد کیا گیا تھا، جس پر اب بابر اعظم نے ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صحافی نے اپنے یوٹیوب چینل کی ایک ویڈیو میں وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر تحائف لے کر میچ کے نتائج تبدیل کرنے کا دعویٰ کیا تھا، ساتھ ہی انہوں نے ٹیم کے مختلف کھلاڑیوں پر بھی میچ فکسنگ کے الزامات عائد کئے تھے۔ جس پر اب بابر اعظم نے ان کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے،معروف صحافی و اینکر پرسن نے T20 ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں قومی ٹیم کی امریکا سے شکست کے بعد اس میچ پر شک کا اظہار کیا تھا، علاوہ ازیں انہوں نے قومی ٹیم کی بڑی ٹیموں سے جان بوجھ کر میچ ہارنے والوں کا دبئی اور آسٹریلیا میں اپارٹمنٹس خریدنے سے متعلق بھی اپنی ویڈیو میں دعویٰ کیا تھا،جس پر اب بابر اعظم نے ان کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا،اس حوالے سے کپتان بابر اعظم نے اپنے وکیل سے قانونی مشاورت بھی شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 11 مہینوں میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 87 فیصد کمی