کبیر والہ میں غیرت کے نام پر ماں اور 3 بہنوں کےقتل کا واقعہ،وزیراعلیٰ مریم نواز کا نوٹس

Jun 21, 2024 | 21:19:PM
کبیر والہ میں غیرت کے نام پر ماں اور 3 بہنوں کےقتل کا واقعہ،وزیراعلیٰ مریم نواز کا نوٹس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ مریم نواز کاکبیر والا میں مبینہ طورپر غیرت کے نام پر بیٹے کی فائرنگ سے ماں اور بہنوں کے قتل کے واقعے پر  نوٹس لےلیا ہے۔ 

 تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نوازنے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے، وزیراعلی نے کہاکہ بیٹے کے ہاتھوں والدہ اور بہنوں کے قتل کے دلخراش واقعہ کی خبر پر انتہائی دکھ ہوا ہےکسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوانے میں حکومت بھرپور کردا ر ادا کرے گی، وزیر اعلیٰ مریم نوازکے نوٹس پربروقت کارروائی کرتے ہوئے پنجاب پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز اور صدر ن لیگ نوازشریف سے ایرانی سفیر کے ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال