وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کرسی کو کوئی خطرہ نہیں،صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) صوبائی وزیرداخلہ اور بلوچستان عوامی پارٹی(بی اے پی)کے مرکزی رہنماء میرضیاء اللہ لانگو کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کرسی کو کوئی خطرہ نہیں،اتنی جلدی تو کپڑے تبدیل نہیں ہوتے جتنے وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کی باتیں شروع کی جاتی ہے۔
بلوچستان اسمبلی میں بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیرداخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی کرسی کو کوئی خطرہ نہیں،اتنی جلدی تو کپڑے تبدیل نہیں ہوتے جتنے وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کی باتیں شروع کی جاتی ہے، بلوچستان کےوزیراعلی کو تمام اتحادیوں کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔
بجٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئےصوبائی وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت نے عوام دوست اور تاریخی بجٹ پیش کیا،جس میں وزیراعلی بلوچستان نے نہ اپنی ذات اور نہ ہی اپنے علاقے کو فوقیت دی ہے، بجٹ میں پورے بلوچستان کو مدنظر رکھ کر برابری کی بنیاد پر سکیمیں شامل کی گئیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کا 870 ارب روپے کا بجٹ پیش، تعلیم کیلئے 126 ارب سے زائد مختص