بلاول بھٹو کا کراچی میں شہریوں کو مفت سولر پینلز دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عاجز جمالی ) چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کراچی کے عوام کو لوڈ شیڈنگ سے ریلیف کیلئے مفت سولر پینلز دینے کا اعلان ۔
کراچی میں بینظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھاکہ ہم نے 3نسلوں سے ایک شہر کی جدوجہد میں حصہ لیا، لیاری کے عوام کے ساتھ مل کر دو آمروں کا مقابلہ کیا اور شہریوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑا،شہریوں نے شہید بے نظیر بھٹو کی 71 ویں سالگرہ پر جیے بھٹو کے نعرے لگائے،بلاول نے مزید کہا کہ ہم غریب عوام کو مفت سولر پینلز کی سہولت دیں گے تاکہ ان کو لوڈ شیڈنگ سے ریلیف مل سکے اور جو لوگ افورڈ کرسکتے ہیں ان کو بھی سبسڈائز ریٹ پر سولر فراہم کریں گے تاکہ لوڈ شیڈنگ میں کوئی بہتری آئی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی کی بڑھتی آبادی کیلئے پینے کا پانی ناکافی ہوچکا ہے، حب کینال سے نئی نہر نکال کر پانی کی قلت کا مسئلہ حل کیا جا رہا ہے، بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیر اعلی کو کراچی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی ہے، بجلی کے بحران سے نمٹنے کیلئے سولر کا منصوبہ لا رہے ہیں جو غریبوں کو مفت فراہم کیا جائے گا، بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ وہ شہر جس میں بینظیر بھٹو پیدا ہوئیں اور میں خود پیدا ہوا، اس کی ترقی کے لیے میں یہاں کے عوام کے ساتھ مل کر جدوجہد کرنا چاہتا ہوں،انہوں نے کہا کہ امن کے حوالے سے وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم کام کر رہی ہے اور ہمیں اس کے نتائج بھی نظر آرہے ہیں اور امید ہے آگے اس میں بھی بہتری آئے گی۔
جلسے سے پی پی رہنمائوں نثار احمد کھوڑو سعید غنی وقار مہدی نبیل گبول یوسف بلوچ اور دیگر نے خطاب کیا جبکہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی اسٹیج پر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں : مریم نواز،حمزہ شہباز سمیت اہم حکومتی اتحادیوں کے فارم 45 طلب