کرکٹ ٹیم میں آپریشن کلین اپ ، محسن نقوی کو ہیڈ کوچ کی رپورٹ کا انتظار

Jun 21, 2024 | 22:53:PM
کرکٹ ٹیم میں آپریشن کلین اپ ، محسن نقوی کو ہیڈ کوچ کی رپورٹ کا انتظار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد ) پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈکپ میں مایوس کن کردگی کے بعد  چیئر مین پی سی بی نے آپریشن کلین اپ  کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ، انہیں اب صرف ہیڈ کوچ کی رپورٹ کا انتظار ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق ورلڈ کپ میں  امریکا اور پھر انڈیا کیخلاف ناقص ترین کارکردگی سے میچ ہارنے اور پھر  کینیڈا اور ائرلینڈ جیسی چھوٹی ٹیموں سے بھی بمشکل جیت پر  چیئر مین پی سی بی محسن نقوی نے ٹیم میں سرجری کا عندیہ دیا تھا اور اب خبر آئی ہے کہ انہوں نے آپریشن کلین اپ کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ، اس کیلئے انہیں صرف ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کی رپورٹ کا انتظار ہے ،رپورٹ کی روشنی میں قومی ٹیم میں آپریشن کلین اپ کیا جائیگا، چیئر مین پی سی بی اہم فیصلوں کا اعلان جلد پریس کانفرنس میں کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں : مریم نواز،حمزہ شہباز  سمیت اہم حکومتی اتحادیوں کے فارم 45 طلب