ورلڈکپ میں ناکامی:بابر اور رضوان کے سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹیگری میں تبدیلی کا خدشہ

Jun 21, 2024 | 23:08:PM
ورلڈکپ میں ناکامی:بابر اور رضوان کے سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹیگری میں تبدیلی کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی کے بعد کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کے سینٹرل کنٹریکٹ   کی کیٹیگری میں تبدیلی کا خدشہ ہے ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ  کی نئی سلیکشن کمیٹی مختصر ہوگی جو سینٹرل کنٹریکٹ کو حتمی شکل دے گی تاہم کھلاڑیوں کے معاضے کم نہیں ہوں گے، البتہ  بابر اعظم اور محمد رضوان کی اے کیٹیگری تبدیلی کیے جانے کا خدشہ ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سینٹرل کنٹریکٹ پر کام جاری ہے، بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شان مسعود کپتان اور بابر بطور بیٹر کھیلیں گے،محمد رضوان کا ٹیسٹ سکواڈ میں جگہ بنانا مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھیں ؛ آپریشن کلین اپ تیار ، چیئرمین پی سی بی کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں ؟ اہم خبر آگئی