گمشدہ موبائل  مالک کے حوالے، ڈولفن نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

Mar 21, 2024 | 15:23:PM

This browser does not support the video element.

(24نیوز) ڈولفن ٹیم  گلبرگ نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے ایف سی پل سے گمشدہ موبائل اصل مالک کے حوالہ کر دیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم کو دوران پٹرولنگ موبائل فون سڑک پر گرا ہوا ملا تھا جس سے  اُنہوں نے مالک کو ڈھونڈ نکال کر فون کے حوالے کردیا۔ شہری  کاظم ٹیکسی ڈرائیور ہے۔

شہری کاظم حیدر نے اپنے ویڈیو  پیغام میں ڈولفن سکواڈ کا شاندار الفاظ میں شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا چینی خریدنے کا ٹینڈر منسوخ 

ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا نے بھی  ایمانداری کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کو شاباش دی۔ 

مزیدخبریں