(24نیوز)کاروباری ہفتے کے آخری دن پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 19 ہزار عبور کر لی ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہوئی۔
جمعہ کو پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، ،100 انڈیکس 630 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 19 ہزار 400 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 18 ہزار 770 پوانٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 20 پیسے سستا ہو گیا ہے، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 280 روپے 3 پیسے کا ہو گیا۔
مزید پڑھیں:محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیش گوئی