معروف یو ایف سی فائٹر کا آئرلینڈ کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

Mar 21, 2025 | 14:05:PM
معروف یو ایف سی فائٹر کا آئرلینڈ کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )معروف یو ایف سی فائٹر کانر مک گریگور نے آئرلینڈ کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔

 اپنے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پر معروف یو ایف سی فائٹر کانر مک گریگور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد آئرلینڈ کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مک گریگور نے لکھا کہ یورپی مائیگریشن پیکٹ، سرحدی سیکیورٹی اور تارکین وطن کے خلاف مہم چلانے کا بھی فیصلہ کیا۔

 میک گریگور نے دوٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ وہ اگلے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے تاکہ یورپی مائیگریشن پیکٹ کے خلاف آواز اٹھا سکیں۔

  یہ بھی پڑھیں:حارث کا سپرمین کیچ، فن ایلن بھی حیران 

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگلے صدارتی انتخابات 11 نومبر 2025 تک ہونے چاہئیں، کون ہے جو حکومت کے سامنے کھڑا ہوگا اور اس بل کے خلاف آواز اٹھائے گا؟ کوئی بھی دوسرا صدارتی امیدوار مزاحمت نہیں کرے گا لیکن میں کروں گا۔

 دوسری جانب آئرلینڈ کو 12 جون 2026 تک یورپی مائیگریشن پیکٹ کو مکمل طور پر نافذ کرنا ہوگا، اس کیلئے اب سے 12 جون 2026 کے درمیان، آئرش پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو کئی قوانین منظور کرنے ہوں گے، جن پر صدر کی دستخطی بھی درکار ہوں گی۔

میک گریگور نے مزید کہا کہ  میں بطور صدر کی حیثیت سے، میں اس بل کو ریفرنڈم کیلئے پیش کروں گا اگرچہ میں اس پیکٹ کی سخت مخالفت کرتا ہوں لیکن یہ فیصلہ کرنا نہ تو میرا حق ہے اور نہ ہی حکومت کا، یہ آئرلینڈ کے عوام کا فیصلہ ہونا چاہیے! یہی حقیقی جمہوریت ہے!۔