عید سے پہلے خوشخبری؛ پنجاب میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری 

Mar 21, 2025 | 14:19:PM
عید سے پہلے خوشخبری؛ پنجاب میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)عید الفطر سے قبل اکاؤنٹنٹ جنرل( اے جی)  پنجاب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان  کے اشتراک سے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری کردیں۔

کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کی ہدایات پر اے جی پنجاب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اشتراک سے مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے (ایم پی جی) کے ذریعے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری کیں۔ یہ جدید ڈیجیٹل نظام تنخواہیں فوری بغیر کسی تاخیر کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کرتا ہے۔

  یہ بھی پڑھیں:معروف یو ایف سی فائٹر کا آئرلینڈ کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کا کہنا ہے کہ نئے ڈیجیٹل نظام سے نہ صرف سہولت میں اضافہ ہوا ہے بلکہ شفافیت اور رفتار کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔