دھواں چھوڑنے والی موٹر سائیکلوں کو وارننگ دے کر بند کرنے کا عندیہ 

Mar 21, 2025 | 14:47:PM

(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ  نے رمضان المبارک کے بعد دھواں چھوڑنے والی  موٹر سائیکل کو وارننگ دے کر بند کرنے کا عندیہ دے دیا ،  دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی پالیسی بنانے کی ہدایت کردی ، عدالت نے  سی ٹی او اور ٹرانسپورٹ  ڈیپارٹمنٹ کو آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ جمع کروانے کا حکم   دے دیا ۔

جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کے متعلق کیس کی کیس کی سماعت کی ،جسٹس  شاہد کریم نے  دوران سماعت ریمارکس دئیے لاہور میں چلنے والی ہر پانچویں موٹر سائیکل دھواں دے رہی ہوتی ہے،دھواں چھوڑنے والی موٹر سائیکل کو وارننگ کے بعد بند کر دیا جانا چاہئے۔

 عدالت نےایل ڈی اے کو سکولز کی ٹریفک کے حوالے سے  تفصیلی پلان جمع کروانے کی ہدایت کی،عدالت نے ایل ڈی اے کو گرین بلڈنگز کو ٹیکس سے چھوٹ کے حوالے سے پالیسی بنانے کا حکم دیا ۔عدالت کا سکولز کو گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد پارکنگ ایریا بنانے کے حکم دیا۔

مزید پڑھیں:عید سے پہلے خوشخبری؛ پنجاب میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری

جسٹس  شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ واسا کو واٹر میٹرز کی تنصیب جلد سے جلد مکمل کی جائے ، عدالت نے ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے ملک  حمید اللہ کے ذاتی حیثیت میں پودے لگانے کی  رائے دینے پر اظہار اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا  ڈائریکٹر کو  پی ڈی این اے کی جانب سے پودے لگانے کے متعلق  رپورٹ جمع کروائیں۔

 ممبر ماحولیاتی کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ واسا دو لاکھ واٹر میٹرز2025 اور2026  میں خریدنے جارہا ہے، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے واسا کو یہ واٹرمیٹر خریداری جلد سے  مکمل کرکے پانی کا ضیاع روکنا چاہئیے ، فصلوں کو لگنے والے سیوریج پانی کو روکنے کے لئے ہر محکمہ کو اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی ، متعلقہ محکموں ، ڈپٹی کمشنرز کو اس بارے لکھنا چائیے ۔

  جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے محکمہ ٹرانسپورٹ کو گاڑیوں سے نکلنے والے دھواں کو کنٹرول کرنے کے لئے مناسب اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ،  ممبر ماحولیاتی کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ ایل۔ ڈی اے کے پاس  سٹیٹ آف آرٹ کھیلوں کی سہولیات موجود ہیں ، جو کسی کے استعمال میں نہیں ، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ ایل ڈی اے  کو چھوٹے سکولز کو اپنی  کھیلوں کی سہولیات استعمال کرنے کی اجازت دینی چائیے ۔

مزیدخبریں