موبائل انٹرنیٹ سروس دوسرے روز بھی معطل،طلبہ اور کاروباری حضرات شدید پریشان

Stay tuned with 24 News HD Android App

(عیسی ترین) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس دوسرے روز بھی معطل رہی۔طلبا و طالبات کلاسز نہ لے سکے۔
تفصیلات کے مطابق موبائل انٹرنیٹ سروس بند ہونے سے آن لائن کلاسز لینے والے طلباء و طالبات سمیت کاروباری حضرات بھی شدید پریشان ہیں، گزشتہ روز کوئٹہ شہر کی متعدد یونیورسٹیوں میں طالب علموں کو چھٹیاں دیکر آن لائن کلاسز لینے کا کہا گیا تھا۔ طلبا کا کہنا ہے کہ موبائل انٹرنیٹ سروس نہ ہونے سے کل سے کلاسز نہیں لی ہیں، جس کی وجہ ہماری پڑھائی میں تعطل پیدا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عورت مارچ ، بغیر اجازت احتجاج،فرزانہ باری اور بلال ربانی کیخلاف مقدمہ درج