پاراچنار ائیرپورٹ دوبارہ فعال کرنے کی کوششیں،تجارتی و امدادی پروازوں کی بحالی کے امکانات

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ملک رحمان)خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کےپاراچنار ائیرپورٹ کو دوبارہ فعال کرنے کی کوششیں جاری،اس سلسلے میں پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی اور پی آئی اے کی مشترکہ ٹیم نے پاراچنار ایئرپورٹ کا دورہ مکمل کرلیا۔دورہ پاراچنار ایئرپورٹ پر تجارتی و امدادی پروازوں کی بحالی کے امکانات اور ممکنہ اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے کیا گیا۔
جوائنٹ بورڈ آف آفیسرز نے دورے کے دوران ایئرپورٹ کے بنیادی ڈھانچے، تکنیکی پہلوؤں اور سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا،جوائنٹ ٹیم نے ٹرمینل بلڈنگ، رن وے، فائر گیراجز، پی اے اے کی رہائش گاہ، جنریٹر روم اور دیگر آپریشنل سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔بعد ازاں ٹیم کے ارکان نے ڈپٹی کمشنر پاراچنار سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں پاراچنار ایئرپورٹ پر آپریشنز کی بحالی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے پاراچنار ائیرپورٹ کو دوبارہ فعال کرنے کے حوالے سے وزارت دفاع کی ہدایت پر پی اے اے اور پی آئی اے ارکان پر مشتمل آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:موبائل انٹرنیٹ سروس دوسرے روز بھی معطل،طلبہ اور کاروباری حضرات شدید پریشان