23 مارچ، اسلام آباد میں پریڈ کے موقع پر بھاری ٹریفک کا شہر میں داخلہ ممنوع

Stay tuned with 24 News HD Android App

(طیب سیف ) دارالحکومت اسلام آباد میں 23 مارچ یوم پاکستان پر ہونیوالی پریڈ کے موقع پر بھاری ٹریفک کا شہر میں داخلہ ممنوع کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے حوالے سے منعقد کی جانیوالی پریڈ کےموقع پر بھاری ٹریفک کے شہر میں داخلہ پر پابندی 22 مارچ دن 12 بجے سے 23 مارچ سہ پہر 3 بجے تک ہو گی۔تمام بڑی گاڑیوں کو شہر کے باہر مختلف مقامات پر روک دیا جائے گا،پشاور سے براستہ جی ٹی روڈ بجانب راولپنڈی اسلام آباد آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو مارگلہ اور ٹیکسلا کے مقام پر روک دیا جائے گا،
پشاور سے براستہ موٹروے پر آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو برہان انٹرچینج پر روک دیا جائے گا ،لاہور سے براستہ موٹروے پر آنے والی تمام بڑی گاڑیاں چکری انٹرچینج کے مقام پر روک دی جائیں گی،
لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ پر آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو مندرا ٹول پلازہ کے مقام پر روک دیا جائے گا ،کشمیر اور مری سے آنے والی تمام بڑی گاڑیاں 17 میل ٹال پلازہ سے 20 کلومیٹر پہلے روک دی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:موبائل انٹرنیٹ سروس دوسرے روز بھی معطل،طلبہ اور کاروباری حضرات شدید پریشان