افطار کے وقت کھجور کا شیک بنائیں اور پی کر توانائی اور راحت پائیں

Mar 21, 2025 | 19:03:PM
افطار کے وقت کھجور کا شیک بنائیں اور پی کر توانائی اور راحت پائیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)رمضان المبارک کے مہینے میں افطار کے وقت کھجور کا شیک بنائیں،اس کو بنانے کا طریقہ بہت ہی آسان ہے ، اس کے پینے سے جسم کو توانائی اور راحت  ملتی ہے۔

کھجور کا شیک بنانے کیلئے  کھجوریں ایک پیالی، دودھ2 پیالی، بادام6ے 8 عدد، پستے 8 سے 10 عدد، کاجو4 سے6 عدد، شہد 2 بڑے چمچے یا حسب ِ ذائقہ، فریش کریم ایک پیالی  لے لیں۔ سب سے پہلےکھجوروں کے بیج نکال کر انہیں صاف دھو لیں اور چھوٹے ٹکڑے کرلیں۔ بادام، پستے اور کاجو کو دھو کر کاغذ پر پھیلا کر خشک کرلیں۔ دودھ کو ابال کر ٹھنڈا کرنے رکھ دیں اور کریم کو صاف خشک پیالے میں نکال کر ٹھنڈی کرلیں۔ کریم کو الیکٹرک بیٹر سے پھینٹیں اور جب گاڑھی ہونے لگے تو شہد شامل کرلیں۔ اسے دوبارہ فریج میں رکھ دیں۔ بادام، پستے اور کاجو کو گرائنڈر میں موٹا پیس کر نکال لیں۔ اب بلینڈر میں کھجوروں کو ڈال کر تھوڑا تھوڑا دودھ ڈالتے ہوئے پیس لیں۔ پھر اس میں کٹا ہوا میوہ ملائیں اور آخر میں اس میں کریم اور ٹکڑے کی ہوئی برف شامل کرکے بلینڈ کرلیں۔خوبصورت گلاس میں نکال کر افطار کے اپنی فیمل کے ساتھ لطف اٹھائیں۔

یہ بھی پڑھیں:عورت مارچ ، بغیر اجازت احتجاج،فرزانہ باری اور  بلال ربانی  کیخلاف مقدمہ  درج