سوشل میڈیا پرمنفی پراپیگنڈہ،علیمہ خان 26مارچ کو دوبارہ طلب 

Mar 21, 2025 | 20:10:PM

(اویس کیانی)سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈہ تحقیقات کیلئے علیمہ خان کو جے آئی ٹی نے 26 مارچ کو دوبارہ طلب کر لیا۔ 

ذرائع کاکہنا ہے کہ علیمہ خان سمیت 17 افراد کو آج دوبارہ طلب کیاگیاتھا ،علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہوئیں ،علیمہ خان کی وکلا ٹیم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئی،علیمہ خان کی جانب سے ان کی وکیل عائشہ خالد جے آئی ٹی کے سامنے پیش  ہوئیں،جے آئی ٹی کی جانب سے علیمہ خان کی وکلا سے 5 گھنٹے سے پوچھ گچھ جاری تھی۔

ذرائع کے مطابق سینٹر عون عباس بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے،عون عباس سے  جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا کے حوالے سے سوال جوابات کئے ،عون عباس جے ائی ٹی میں پیشی کے بعد واپس روانہ ہوگئے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کے ممبران پولیس لائن میں موجود تھے  ،جے آئی ٹی آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ریلوے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان

مزیدخبریں